ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ادریس کا قاتل پنیت پولیس کی پہنچ سے باہر، رام نگرم کے ایس پی کارتک ریڈی کا اعتراف، گرفتار کرنے کیلئے چار ٹیمیں قائم

ادریس کا قاتل پنیت پولیس کی پہنچ سے باہر، رام نگرم کے ایس پی کارتک ریڈی کا اعتراف، گرفتار کرنے کیلئے چار ٹیمیں قائم

Wed, 05 Apr 2023 11:25:58    S.O. News Service

بنگلورو،5/اپریل (ایس او نیوز) رام نگرم ضلع کے کنکا پور ہ تعلقہ کے ساتنور میں ادریس پاشاہ نامی مویشیوں کے تاجر اور ڈرائیور کے قتل کا ملزم پنیت کیرے ہلی فرار ہو چکا ہے اور پولیس اب تک اسے گرفتار نہیں کر پائی ہے - اس بات کا اعتراف منگل کے روز رام نگرم ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کارتک ریڈی نے کیا- اس بارے میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کارتک ریڈی نے کہا کہ پنیت کا اب تک کوئی پتہ نہیں چل پایا ہے - پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے- پنیت اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس کی چار الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں -ساتنور پولیس تھانے کی حدود میں آنے والے ساتنور ٹاؤن میں پنیت اور اس کے ساتھیوں کی طرف سے منڈیا کی طرف سے آ رہی ایک گاڑی کو روک کر اس میں سوار افراد پر زور زبردستی کرنے اور ان میں سے ایک کا قتل کر دینے سے متعلق شکایت ساتنور پولیس تھانے میں درج کی گئی ہے- ایس پی نے بتایا کہ اس معاملہ میں تین الگ الگ شکایتیں درج ہیں - ایک شکایت پنیت کیرے ہلی کی ہے جس میں اس نے مویشیوں کی نقل وحمل کی بات کہی ہے - دوسری اس گاڑی کے ڈرائیور کی ہے - اس شکایت میں کہا گیا ہے کہ پنیت کیرے ہلی اور اس کے ساتھیوں نے ان کی گاڑی کو روک کر ان کے ساتھ زبردستی کی- تیسری شکایت ادریس کے بھائی نے ادریس کی لاش جائے گاڑی سے تقریباً100میٹر کی دوری پر برآمد ہونے کے بعد درج کروائی- ان تینوں کیسوں کی جاچ جاری ہے-


Share: